وزیراعظم عمران خان کے جلسہ امر بالمعروف سے خطاب پر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی شک یا غلطی میں نہ رہنا تم ہار چکے ہو۔
وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد میں جلسہ امر بالمعروف سے خطاب پر اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کردی ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا ہے کہ وہ جو لندن پلان سے اقتدارمیں آیا،اسےہر چیزمیں سازش نظر آتی ہے، تم نےقوم کو بےوقوف بنایا، کرپٹ اور نااہل ترین حکومت بنائی۔
شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر لکھا ہے کہ ’’کسی شک یا غلطی میں نہ رہنا تم ہار چکے ہو‘‘۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتوار کی شام اسلام آباد میں امربالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کیخلاف تحریک کے پس پردہ بین الاقوامی سازش کا انکشاف کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ‘تحریری دھمکی دی گئی ثبوت موجود ہیں’
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کی بہت ثبوت ہیں جومناسب وقت پرسامنےلاؤں گا ایسےثبوت بھی ہیں کہ لندن میں بیٹھاشخص کس کس سے ملتا ہے اور پاکستان میں بیٹھے ہوئے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6Yspem1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box