تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 March 2022

‘عمران خان نے کوئی سرپرائز نہیں دیا، ہم نے سرپرائز دیدیا’

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج کوئی سرپرائز نہیں دیا لیکن نواب بگٹی کی صورت میں ہم نے انہیں سرپرائز دیا ہے۔

اسلام آباد میں جمیعت علماء اسلام کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد پارلیمنٹ کامعاملہ ہے تمہارے دن گنےجا چکے ہیں کہا تھا قوم کو سرپرائز دیں گے کوئی پتہ چلا کہ سرپرائز آیا ہے نواب بگٹی کےذریعے سرپرائز انہیں ضرور ملا ہے ابھی اور بھی گریں اور انہیں سرپرائز ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا اپنی فکر کو ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے آج تم ہماری گرفت میں ہو ہم تمہیں کس چوراہے پر کھڑا کر دیں یہ ہمارا اختیار ہے عمران خان تم نےہمیں آئی ایم ایف اور فیٹف کا غلام بنا دیا اسٹیٹ بینک کو خودمختاری کے نام پرآئی ایم ایف کےحوالےکر دیا ہماری تاریخ ایسی غلامی کیخلاف جہاد کیلئے ہے قبول کرنے کیلئے نہیں۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور کرنا امریکا کی پالیسی تھی پانامالیکس جب آئی تھی تو کہا تھا جو کچھ ہو رہا ہے ایجنڈےکےتحت ہے میں نے2017 میں کہا تھا ایجنڈے کے تحت پاکستان میں عدم استحکام آئے گا پانامالیکس آئی اور اقامہ کے نام پر نکالا گیا پانامالیکس کےذریعےسیاسی عدم استحکام لیا گیا اور عمران خان کے ذریعے معاشی عدم استحکام لایا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6gUae4b
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو