تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 5 March 2022

عمران خان ہر قیمت ادا کردے گا لیکن اپوزیشن کو این آر او نہیں دے گا، شہباز گل

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان ہر قیمت ادا کرے گا لیکن اپوزیشن کو این آر او نہیں دے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز گل نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں قیمتیں ہمارے پریشر سے کم ہوئیں درحقیقیت ایسا نہیں ہے، اب یہ لوگ سینے پر ہاتھ مار کر کہتے ہیں کہ عمران خان نے لوگ خرید لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ارکان پارلیمنٹ کے بکنے کی باتیں ہو رہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ حکومت 2 یا تین دن میں چلی جائے گی، دو بڑی سیاسی پارٹیاں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور مولانا سینہ ٹھونک کر ارکان خریدنے کی باتیں کررہے ہیں۔

شہباز گل نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر بنانے سے پہلے اسے اردو سکھا دیں، ایک وقت تھا پاکستان میں رجیم تھی چلاتا کوئی اور تھا، ان کا ایک سفیر تھا جس نے 400سے زائد جاسوسوں کو ویزے دیئے، آج ایک بچہ مارچ کررہا ہے اور کہتا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ انتخاب ٹریلر تھا، وہ دوبارہ آجائے اور مقابلہ کرلے۔ قوم اپنی خود مختاری ان چوروں کو نہیں دے گی جن کے آقا بیرونِ ملک میں بیٹھے ہیں۔

The post عمران خان ہر قیمت ادا کردے گا لیکن اپوزیشن کو این آر او نہیں دے گا، شہباز گل appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2293578/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو