تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 8 March 2022

تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم عمران خان آج ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کریں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے عاضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے سیاسی صورت حال پر گفتگو کریں گے، اس ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر گفتگو اور حمایت سے متعلق بات چیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اربن ڈیویلپمنٹ پلان اور کراچی ترقیاتی پیکج میں پیش رفت سے متعلق گفتگو بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جہاں اپوزیشن جماعتیں متحرک ہیں وہیں وزیراعظم عمران خان نے بھی اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کردیے ہیں، عمران خان نے گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری براردران سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ایم کیو ایم مرکز کے دورے کی نوید بھی سنائی تھی۔

The post تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم عمران خان آج ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2294887/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو