اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کے سروں میں خدائی سما جائے ان کا یہی حشر ہوتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کا ہوا ہے، ان کی صبح گالیوں اور بدتمیزی سے شروع اور رات بدتمیزی پر ختم ہو ان کا یہی حشر ہوتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز اپنے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے اور 12 ٹرینیں چلائی اوراس کے 10 ہزار بندے نہیں لا سکے، آج عمران خان کو الوداع کہنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کا اعتماد کھو چکا کیونکہ 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہار نے والے ویسے ہی اعتماد سے محروم ہوتے ہیں اور عمران خان پارلیمنٹ، اور اپنی جماعت کا اعتماد بھی کھو چکا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے اپنے لوگ بھاگ گئے 172 ارکان پورے نہیں ہو رہے، جب بندریہ کے پاوں جلنے لگے تو بچوں پر پاوں رکھ لیتی ہے، عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاوں رکھ دیے، اقتدار کی کشتی ڈھولتی دیکھتے کر عثمان بزدار کو دھکا دے دیا۔
The post عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاؤں رکھ دیے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2303418/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box