لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کے خلاف اظہر علی 30 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں انہیں پاکستان کے ٹاپ فائیو بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے مزید 44 رنز درکار ہیں۔
لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز اظہر علی جب بیٹنگ کے لیے آئے تو انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 74 رنز درکار تھے۔
اظہر علی دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں اور انہیں 7 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 44 رنز درکار ہیں۔
Azhar Ali doesn’t hold back! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/GKR0bQrJMy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 22, 2022
اظہر علی سے قبل پاکستان کے صرف 4 بلے باز ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار سے زائد رنز بناسکے ہیں، یونس خان ، جاوید میانداد، انضمام الحق اور محمد یوسف کے علاوہ کوئی بلے باز 7 ہزار رنز نہیں بناسکا ہے۔
پاکستان کی جانب سے یونس خان نے 213 اننگز میں 10099، جاوید میانداد نے 189 اننگز میں 8832، انضمام الحق نے 198 اننگز میں 8829 اور محمد یوسف نے 156 اننگز میں 7530 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ اظہر علی ،حنیف محمد، انضمام الحق اور یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QURGVTp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box