کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں پانچ بچوں کی ماں نے سعودی عرب میں مقیم شوہر کے وطن واپسی سے انکار پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی میں قائم کچی آباد مری گوٹھ میں پانچ بچوں کی ماں نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔
منگھوپیرآباد تھانے کی پولیس کے مطابق ڈبلیوبائیس بس اسٹاپ کے قریب میں واقع مکان سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں متوفیہ کی شناخت 32 سالہ وفا زوجہ رفیق کے نام سے کی گئی۔
متوفیہ کے دیور شاہد نے بتایا کہ اس کی بھابھی پانچ بچوں کی ماں تھی اور اس کا بھائی گزشتہ تین سال سے سعودی عرب کے شہر دمام میں اقامے کے بغیر موجود ہے اس لیے وہ پاکستان نہیں آسکتا تھا۔
شاہد نے بتایا کہ بھابھی مسلسل بھائی سے ضد کر رہی تھی وہ پاکستان آئے، آج بھی بھائی اور بھابھی کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی، اس دوران بھائی نے فوری پاکستان آنے سے انکار کیا جس پر بھابی دلبرداشتہ ہونے کے بعد گلے میں رسی کا پھندا لگا کراپنی جان دے دی۔
The post شوہر کے سعودی عرب سے واپس کراچی نہ آنے پر بیوی نے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2300909/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box