ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں اگر کسی غیرملکی شہری کا ویزا لگا پاسپورٹ گم ہوجائے تو اسے پاسپورٹ کے حصول کے لیے دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امارات میں ای گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ ’امارات میں مقیم کسی غیر ملکی کا سفر کے دوران پاسپورٹ گم ہو جائے تو اسے پاسپورٹ کی گمشدگی کی اطلاع کے لیے اپنے ملک میں مطلوبہ کارروائی اور نئے پاسپورٹ کے اجرا کی درخواست دینا ہوگی۔
اگر امارات میں مقیم کوئی غیرملکی کسی اور ملک گیا ہوا ہو اور وہاں اس کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو ایسی صورت میں اسے اس ملک میں اپنے سفارتخانے سے رابطہ کر کے پاسپورٹ کی گمشدگی کی رپورٹ اور نئے پاسپورٹ کے اجرا کی کارروائی کرنا ہوگی۔
اگر مقیم غیر ملکی امارات میں مقیم ہو اور اس کا پاسپورٹ امارات میں گم ہوجائے تو ایسی صورت میں اسے نئے پاسپورٹ کے اجرا اور نئے پاسپورٹ پر اقامہ ویزا کے اندراج کی درخواست دینا ہوگی۔
مزید پڑھیں: یو اے ای میں سیاحتی ویزے کے لیے شرائط کیا ہیں؟
اماراتی ای گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ ’لندن میں اماراتی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر اماراتی اقامہ ہولڈرز کے حوالے سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ اگر غیر ملکیوں کا امارات میں موجودگی کے دوران ان کا پاسپورٹ گم ہوجائے تو وہ امارات واپس آنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کریں۔‘
اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ دستاویزات اور کاغذات پیش کرنا ہوں گے اور امیدوار کے دستخط کے ساتھ اجازت نامہ فارم بھرنا ہوگا۔
فارم میں پرانے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی، نئے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی، پاسپورٹ سائز فوٹو، امارات میں اقامہ ویزے کی فوٹو کاپی، مقیم غیرملکی کے لیے امارات کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، اسپانسر کا خط جس میں اس مقیم غیرملکی کے کوائف، صحت، چوری یا گمشدگی سے متعلق معلومات درج کی گئی ہوں۔
اگر گمشدہ پاسپورٹ کسی نابالغ کا ہو تو ایسی صورت میں اس کے سرپرست کو پولیس اسٹیشن میں پاسپورٹ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانا ہوگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mlNeSwr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box