تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 March 2022

نوکیا نے لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا

سیؤل: ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرنے والی موبائل کمپنی نوکیا نے اب لیپ ٹاپ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

نوکیا کی جانب سے لیپ ٹاپ پیور بک پرو متعارف کرایا گیا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کو 22 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس میں 15.6 اور 17.3 انچ ڈسپلے کے 2 ورژن دستیاب ہوں گے اور وزن بالترتیب 1.7 اور 2.5 کلو گرام ہوگا۔

Nokia introduces PureBook Pro laptop, comes in 15 and 17-inch options

دونوں لیپ ٹاپ میں انٹیل ایلڈر لیک آئی 3 پراسیسر، جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم اور 512 جی بی اسٹوریج ہوگا۔ اس میں 2 میگا پکسل ویب کیم بھی موجود ہوگا۔ لیپ ٹاپ کے ساتھ وائی فائی 5 اور بلیو ٹوتھ 5 سپورٹ بھی موجود ہے۔

Nokia introduces PureBook Pro laptop, comes in 15 and 17-inch options

اس کے 15 انچ والے ماڈل میں 57WH لیتھیم پولیمر بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جب کہ دوسرے ورژن میں 63WH بیٹری کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

Nokia introduces PureBook Pro laptop, comes in 15 and 17-inch options

لیپٹ ٹاپ کی قیمتیں 15.6 انچ کے ماڈل کے لیے EUR 699 (تقریباً 58,800 روپے) سے شروع ہوتی ہیں جب کہ 17.3 انچ کے بڑے ورژن کی قیمت EUR 799 (تقریباً 67,200 روپے) ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zCsiWDh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو