تھائی لینڈ میں بہن نے والد کو بروقت اطلاع دے کر کمسن بہن کو ڈوبنے سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی تھائی لینڈ میں تین سالہ بچی کانا نے اپنے والد کو بروقت اطلاع دے کر دو سالہ بہن کو سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے بچالیا۔
واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی سوئمنگ پول کے قریب سے گزر رہی ہوتی ہے کہ اچانک اس کا پیر پھسلتا ہے اور وہ سوئمنگ میں گرجاتی ہے۔
اسی دوران والد سوئمنگ پول سے تھوڑا دور صفائی میں مصروف ہوتے ہیں اور واقعے سے لاعلم رہتے ہیں۔
لیکن سوئمنگ پول کے قریب کھڑی بچی چیختی ہوئی والد کے پاس جاتی ہے اور بتاتی ہے کہ بہن سوئمنگ پول میں گر گئی ہے اس پر والد بھاگتے ہوئے پول میں چھلانگ لگا دیتے ہیں اور کمسن بیٹی کو بچالیتے ہیں۔
بچی کے والد کا کہنا تھا کہ میں سوئمنگ پول کے قریب جھاڑو لگا رہا تھا اور اہلیہ گھر میں کھانا بنانے میں مصروف تھیں۔
والد کا کہنا تھا کہ میری نظر بیٹی سے جیسے ہی ہٹی تو وہ پول میں گر گئی تھی لیکن میری تین سالہ بیٹی نے شور مچا کر مجھے بتایا کہ بہن گر گئی ہے۔
بچی کے والد نے کہا کہ یہ لوگوں کے لیے بہترین مثال ہے کہ جب بچے پول کے قریب ہوں تو آپ کو ایک لمحے کے لیے بھی ان سے نظریں نہیں ہٹانی چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WcTDAhw
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box