تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 3 March 2022

’ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘ دنانیر کی ویڈیو بھی وائرل

پاوری گرل دنانیر مبین نے بھی کمسن بچی سے متاثر ہوکر ’ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘ کی ویڈیو بنالی۔

پاوری گرل کی طرح کمسن بچی کی ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہی ہوتی ہیں کہ ہائے گائیز، یہ میں ہوں یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں بچی کے پیچھے ان کے والد اور دیگر چھوٹے بچے بھی موجود ہوتے ہیں۔

بچی کا نام وفا امیر ہے ایک دوسری ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہے کہ ’ہائے گائیز‘ جس نے میری ویڈیو کو لائیک اور شیئر کیا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے اور اب اصل پاوری گرل دنانیر مبین نے بھی بچی کی طرح ویڈیو بنائی اور وہ بھی کہہ رہی ہیں کہ ہائے گائیز، یہ میں ہوں، یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہے۔‘

دنانیر مبین کو ویڈیو میں دیوار پر لگی فیملی کی تصویر کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

پاوری گرل کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں سیدہ سدرہ بتول کا کردار نبھا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/z49lU3q
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو