تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 7 March 2022

کمسن بچے کے ’بولی میگویئر‘ ڈانس کی ویڈیو کے چرچے

سوشل میڈیا پر ایک کمسن بچے کی فلم ’اسپائیڈر مین تھری‘ کے مشہور ’بولی میگویئر‘ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی اداکارہ وایو لاڈیوس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بچے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپائئیڈر کا ننھا مداح سپر ہیرو کے انداز میں ہی ڈانس کررہا ہے۔

اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم سب کو میکس جیسے ایک دوست کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ہمیں اس حیرت انگیز چھوٹے بچے میکس سے مل کر خوشی ہوئی‘، اُنہوں نے میکس کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ کیا چھوٹا سا ڈانسر ہے‘۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اسے 8 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ میکس نامی یہ بچہ جو’بولی میگوئیر‘ ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہا ہے، یہ ڈانس مشہور سپر ہیرو ’اسپائیڈر مین‘ کے 2007 میں ریلیز ہونے والے سیکوئل میں اداکار ٹوبی میگوئیر نے فلم میں پیٹر پارکر کا کردار ادا کرتے ہوئے کیا تھا جوکہ اب تک مشہور ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TkDt4Fn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو