تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 10 March 2022

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

 کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی پارلیمانی لیڈر ظہور بلیدی نے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ مرکزی و صوبائی قائدین اور اتحادیوں کی مشاورت سے قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ قدوس بزنجو کی حکومت بلوچستان میں برے طرز حکمرانی اور بدامنی کی موجب بنی اور صوبے کی بہتری کے لیے اقدامات نہ کرسکی۔

قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوٴں کی اسلام آباد میں اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیئرمین سینیٹ،وفاقی و صوبائی وزراء سینیٹرز اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور تحریک عدم اعتماد پر پارٹی کے لائحہ عمل پر غور بھی کیا گیا۔ شرکاء کی جانب سے تجاویز اور آراء پیش بھی کی گئیں جس کے بعد بی اے پی نے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی۔

The post وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2295843/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو