تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 10 March 2022

مشہور ہالی ووڈ اداکارہ نے چہرہ دھونا چھوڑ دیا

مشہور ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے یہ کہہ کر اپنے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے کہ وہ مہینے میں‌ بہ مشکل صرف 2 بار ہی چہرہ دھوتی ہیں۔

‘چارلیز اینجلز’ کی مشہور ایکشن اداکارہ کیمرون ڈیاز نے منگل کو ‘رول بریکرز’ پوڈ کاسٹ میں نمودار ہو کر حیران کیا کہ وہ ‘بلین پروڈکٹس’ گھر میں ہونے کے باوجود شاذ و نادر ہی اپنا چہرہ دھوتی ہیں۔

کیمرون ڈیاز 50 کی عمر کے قریب پہنچ کر اب اپنے لیے خوب صورتی کے معیارات کی نئی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں، اور اس میں شاذ و نادر ہی اپنا چہرہ دھونا شامل ہے، انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ اب اپنی ظاہری خوب صورتی جیسے شکل و صورت کے بارے میں اب بہت کم سوچتی ہیں اور ’اربوں‘ کی بیوٹی مصنوعات کی مالک ہونے کے باوجود ان سے اپنا چہرہ نہیں دھوتیں۔

ڈیاز نے منگل کو مشیل ویزیج کے پوڈ کاسٹ "رول بریکرز” پر اعتراف کیا کہ مجھے پسند ہے کہ کبھی اپنا چہرہ نہ دھوؤں، مہینے میں کوئی دو بار ہی دھوتی ہوں گی، اور میں سچ میں بالکل کچھ نہیں کرتی، کیوں کہ میں اب اس جگہ پر نہیں ہوں جہاں کچھ کرنے کے ضرورت پڑتی ہے۔

گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی اداکارہ نے وضاحت کی کہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بعد دراصل اب وہ گھر پر سادگی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں، میں اب اپنے لیے اپنی زندگی بہت آسان بنانا چاہتی ہوں۔

ڈیاز ہمیشہ ایسی نہیں تھی، انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں خوب صورت نظر آنے کے لیے بہت کچھ خریدتی رہی ہیں، اور یہ بہت مشکل ہوا کرتا ہے کہ دوسروں کی خوب صورتی دیکھ کر آپ خود کو جج نہ کریں۔

کیمرون ڈیاز کا ہالی ووڈ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

کیمرون نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ ان تمام سماجی اعتراضات اور استحصال کا اسی طرح شکار رہی ہیں جس طرح دوسری خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ڈیاز نے کہا کہ جب انھوں نے ہالی ووڈ چھوڑا تو ان کا نقطہ نظر بدل گیا، اور اب وہ اپنے آپ کو ان چیزوں کے تابع نہیں بناتی، جن کے لیے کبھی وہ ایک اداکارہ کے طور پر دن میں گھنٹوں آئینے کے سامنے بیٹھا کرتی تھیں۔ اداکارہ نے ان پروڈکٹس کو ‘زہریلا’ بھی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ 2018 میں جب سے کیمرون ڈیاز نے ہالی ووڈ چھوڑا ہے، وہ اپنے تجربات سے متعلق گفتگو کرتی آ رہی ہیں، 2020 کے ایک انٹرویو میں گاینتھ پالٹرو کو انھوں نے بتایا تھا کہ انڈسٹری سے نکلنے کے بعد میں نے اپنی روح میں ایک سکون پایا ہے۔ ڈیاز نے کہا ایسا لگتا ہے اب کہ جیسے میں نے اپنی زندگی کے کچھ حصے دوسروں کے حوالے کر دیے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iV0dCAL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو