مودی کی پالیسیوں سے نالاں عوام نے بی جے پی رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس کا جوتوں سے استقبال کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس ترقیاتی کاموں کے افتتاح کیلیے پمپری چنچوڈ کے علاقے میں پہنچے تھے جہاں بی جے پی اور این سی پی کے کارکن ایک دوسرے کے سامنے آگئے اور پھر تو جیسے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
ابھی بی جے پی رہنما اپنی کار سے بھی اتر نہ پائے تھے کہ این سی پی کے ایک کارکن نے انکی کار پر جوتا دے مارا، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں شدید نعرے بازی ہوئے اور مخالفین نے مودی چور ہے، مودی چور ہے کے نعرے بلند کیے۔
حالات خراب ہوتے دیکھ کر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور کارکنوں کو منتشر کیا۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر ریاست کے ضلع پونے میں سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی رہنما کو مسلسل عوام کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ مودی کی پالیسیوں سے نالاں عوام دیگر علاقوں میں بھی بی جے پی رہنماؤں کا بھرپور احتجاج کے ساتھ استقبال کررہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بھارتی رہنما جوتے کھاچکے ہیں بلکہ بی جے پی رہنما خود ہی ایک دوسرے پر جوتے برساتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والے بی جے پی رہنما آپس ہی میں لڑ پڑے
یوپی میں اجلاس کے دوران پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کے لیے ساز شیں کرنے والی انتہا پسند بھارتی جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اجلاس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا، جب بی جے پی کے رکن قومی اسمبلی شرد ترپاٹی نے پارٹی کے مقامی رہنما راکیش بگھل کو جوتا دے مارا تھا۔.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L0G7tN4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box