لاہور کی غالب مارکیٹ میں شہری کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، شکار ہونے والا خود ہی شکاری یعنی ڈکیت نکلا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں دو روز قبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔
ڈکیتی کا ڈراما رچانے والا نجی کمپنی کا ملازم شعیب خود ہی ڈکیت نکلا جس کو پولیس نے گرفتار کرکے رقم بھی برآمد کرلی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم شعیب نجی مال میں ملازمت کرتا ہے اور کمپنی کا کیش لانے لیجانے کا ذمے دار ہے، دو روز قبل اس نے دوستوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کی پلاننگ کی تھی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے قبضے سے لوٹے گئے بیس لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل غالب مارکیٹ تھانے کی حدود میں شہری سے ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا تھا پولیس نے تحقیقات کیں تو خود شکایتی ہی ڈاکو نکلا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HRxhAfi
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box