بھارتی فلم پشپا کے گانے ’تیری جھلک اشرفی‘ پر کمسن بچے کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ساؤتھ انڈین فلم ’پشپا‘ کے مرکزی کردار الو ارجن نے گانے ’تیری جھلک اشرفی‘ کے رقص میں جہاں کرکٹرز مبتلا ہیں وہیں ایک کمسن بچے کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچہ ’تیری جھلک اشرفی‘ گانے پر بالکل اسی طرح رقص کرنے کی کوشش کررہا ہے جیسے الو ارجن نے گانے میں کیا۔
کمسن بچے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ساؤتھ انڈین فلم ’پشپا‘ نے پورے بھارت میں طوفان مچا رکھا ہے اور کروڑوں روپے کا بزنس کیا ہے۔
پشپا میں اداکار الو ارجن نے مرکزی کردار ادا کیا فلم کی دیگر کاسٹ میں رشمیکا مندانا، سمانتھا پربھو، جگدیپ پرتاپ، اجے گھوش ودیگر شامل ہیں۔
Beautiful hindi version of srivali. Soulful voice of javed Ali and composed by devi Sri prasad @ThisIsDSP @javedali4 @alluarjun @iamRashmika #sukumar #javedali #chandraboselyrics #AlluArjun #alluarjunfan #RashmikaMandanna #pushpa #srivali #southindian #iconstar #stylishstar pic.twitter.com/nhKCr8U91S
— Rumail Kumar 19 (@19Rumail) October 29, 2021
یاد رہے کہ فلم ‘پشپا دی رائز’ کی کامیابی کے بعد ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کو کئی بڑی فلموں کے آفرز مل رہے ہیں جن میں سے ایک لائکا پروڈکشن ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لائکا نے اپنے اگلے پروجیکٹ کے لیے اللو ارجن سے رابطہ کیا ہے اور اس کے لیے انہیں 100 کروڑ روپے (یعنی 2 ارب 35 کروڑ روپے پاکستانی) کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ لائکا پروڈکشن کی اس فلم کو ایٹلی ڈائریکٹ کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/c6oYWLT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box