اسپائیڈر مین ہمیشہ سے ہی بچوں کے لیے بہترین سپر ہیرو رہا ہے، چھوٹے بچے خاص طور پر اسپائیڈر مین کو پسند کرتے ہیں اسی کی طرح بننے کے لیے لباس بھی زیب تن کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک کمسن بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب اسپائیڈر مین اس کی سالگرہ تقریب میں اچانک پہنچا تو بچے کا ردعمل حیران کن تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپائیڈر مین سوٹ میں ملبوس ایک شخص نے بچے کے گھر پہنچ کر اسے اپنی زندگی کا سب سے پیارا سرپرائز دیا۔
بچہ اسپائیڈر مین کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور دھیرے دھیرے قدم بڑھاتا ہوا اس کے پاس پہنچ کر ہاتھ پھیلا دیتا ہے، اسپائیڈر مین کے لباس میں ملبوس شخص بھی بچے کو گود میں اٹھا کر گلے سے لگا لیتا ہے۔
ویڈیو میں بچے کی معصومیت اور خوشی کو سوشل میڈیا صارفین بھی پسند کررہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ وہ اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر سکتا، وہ اسے ساری زندگی یاد رکھے گا۔‘
سوشل میڈیا صارفین نے اس خوبصورت ویڈیو پر تبصرے بھی کیے، ایک صارف نے لکھا کہ ’بچوں کا ماننا ہے کہ سپر ہیرو سب کو بچاتا ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ سپر ہیروز پر یقین کرنا بند نہ کریں وہ سب ہمارے آس پاس ہیں۔
تیسرے صارف نے لکھا کہ اسپائیڈر مین کو دیکھ کر چھوٹے بچے کی معصومیت بہت خوبصورت لگی اور اس کا بچے کو گلے سے لگانا سب کچھ کہہ گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bD4HItW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box