لندن: برطانیہ سے ترکی جانے والی پرواز میں خاتون نے مسافروں پر تھپڑ برسا دیے جس کے سبب پائلٹ طیارے کا رخ موڑنے پر مجبور ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیٹ ٹو کی پرواز مانچسٹر سے ترکی کے شہر انطالیہ جارہی تھی، پرواز کو ساڑھے چار گھنٹے میں منزل پر پہنچنا تھا لیکن خاتون مسافر نے پرواز میں ہنگامہ برپا کردیا۔
طیارے میں سوار کچھ مسافروں کا کہنا ہے کہ خاتون طیارے میں سوار بچوں کے رونے پر غصے میں آ گئی تھی۔
تاہم کچھ مسافروں کا کہنا ہے کہ خاتون ایئرپورٹ پر ہی غصے میں تھی اور مختلف چیزوں کو لاتیں مار رہی تھی اس کے باوجود اسے طیارے میں سوار کر لیا گیا اور اس نے پرواز اڑنے کے ایک گھنٹے بعد طیارے میں ہنگامہ مچا دیا۔
مسافروں نے بتایا کہ خاتون اپنی سیٹ سے اٹھ کر طیارے کے اگلے حصے میں آ کر کھڑی ہو گئی اور عملے کو مغلظات بکنا شروع کردیں۔
رپورٹ کے مطابق جو مسافر یا عملے کا فرد اسے روکنے کی کوشش کرتا وہ اس کے منہ پر تھپڑ برسا دیتی۔ اس نے کئی مسافروں اور عملے کے اراکین کو تھپڑ مارے۔
خاتون کو جب عملہ قابو کرنے میں ناکام ہو گیا تو پائلٹ نے جہاز کو ہنگامی طور پر ویانا میں اتار دیا جہاں اس خاتون کو پولیس کے حوالے کرنے کے بعد کئی گھنٹے کی تاخیر سے پرواز ترکی پہنچی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OzUHpb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box