اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کردیں، نرخ میں 15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 180 اور کمرشل سلینڈر کے نرخ میں بھی 692 روپے کی کمی کی ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے قیمت مزید کم کرنے کا فارمولا دے دیا، 15روپے فی کلو کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 232 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2736روپے اور کمرشل سلنڈر 10532 روپے پر مقرر کر دیا گیا۔
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومتی کوششوں اور نیک نیتی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں میں مزید ریلیف مل سکتا ہے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے فارمولے پر عمل کر کے مزید قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں جن میں سر فہرست ایل پی جی پروڈیوسر بیس پرائس کو 40 ہزار روپے فی میٹرک ٹن پر فکس کیا جائے اور ایل پی جی کی لوکل پیداوار کو فوری طور پر بڑھایا جائے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایشیا کے سب سے بڑے ایل پی جی پلانٹ جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (JJVL) کو فوری طور پر چلایا جائے جو کہ گزشتہ 2 سال سے بند پڑا ہے اور جس کی بندش سے قومی خزانے کو دو سالوں میں 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے جو قیمتوں میں کمی کا بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
The post ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2317237/6
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box