تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 1 May 2022

خیبرپختونخواحکومت کا کل عید منانے کا اعلان

پشاور: خیبر پختون خواہ حکومت نے کل 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف  نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد  خیبرپختونخواحکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ کل صوبے بھرمیں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد کل عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کل گورنر ہاؤس پشاور میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے، کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ عیدالفطر کی نمازادا کریں گے۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/j1Ri0EG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو