تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 2 April 2022

فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران تین دپشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبی تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اہل علاقہ نے فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، اہل علاقہ نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

23 فروری کو سکیورٹی فورسز نے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت فضل رحمان کے نام سے ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی، برآمد اسلحے میں مشین گنز، دستی بم اور مختلف بورکی گولیاں شامل تھے۔

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں لوث تھے۔ مارے گئے دہشت گرد اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IbEyhi7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو