سوشل میڈیا پر شیر کے شکار کی نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شیروں نے بچھڑے کو شکار کرنا چاہا تو بھینس ان سے لڑ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیروں کی جانب سے بھینس کے بچھڑے کو گھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تاہم بچھڑے کی ماں جلدی سے اسے بچانے کے لیے آتی ہے اور اپنی سینگوں کی مدد سے شیروں کی یہ کوشش ناکام بنادیتی ہے۔
بعدازاں بھینسوں کا ایک ریوڑ کی شیروں کے آگے آجاتا ہے اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مگرمچھ نے حملہ کرکے ہرن کو اپنا شکار بنا لیا اور اسے گھسیٹتا ہوا لے گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ کے حملے سے لاعلم ہرنوں کا ایک گروپ دریا کے کنارے پر پانی پی رہا ہے۔
اس دوران اچانک ہی ایک مگرمچھ پانی کے اندر سے نکلتا ہے اور ہرنوں پر حملہ کردیتا ہے کہ بہت سے ہرن خوف کے مارے وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
لیکن ایک ہرن بھاگنے میں ناکام ہوجاتا ہے اسی دوران مگرمچھ اسے دم سے پکڑ کر گھسیٹتا ہوا لے جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L2Dgi6K
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box