اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر ایک ہفتے تک ڈی چوک پر جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔
تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں 4اپریل بروز سوموار افطاری کے بعد سے ڈی چوک پر جشن اور شاندار آتشبازی کے انعقاد کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی کے منتظم مرکزی سیکریٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ کارکنان بڑی تعداد میں جشن میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر شہری اہلِ خانہ کے ہمراہ جشن میں شرکت کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ کل سے شروع ہونے والا جشن آئندہ اتوار (ایک ہفتے) تک جاری رہے گا۔
The post پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر 7 روزہ جشن منانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2306051/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box