کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں تھی اسی لیے وہ وکٹیں اٹھا کر بھاگ گیا، ہم حکومت گرانے کی خوشی منائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بتایا کہ میں تو کہتا تھا اسمبلی توڑو استعفیٰ دو، میرا مذاق اڑایا جاتا تھا اور عمران خان کہتے تھے عدم اعتماد تحفہ ہے اپوزیشن کو شکست دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں تھی اسی لیے وہ وکٹیں اٹھا کر بھاگ گیا، اتنی بزدلانہ شکست پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی، خان صاحب نے شکست دیکھ کر بھاگتے بھاگتے آئین توڑ دیا۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وفاق سے بھاگ گیا اور پنجاب سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے، اس شخص کو ہم نے ہٹانا ہی ہٹانا تھا، عمران خان پاکستان کے فارن آفس کو متنازع بنا رہے ہیں، ہم غدار غدار نہیں کھیلتے، ان کی باتوں کا جواب دے سکتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہم نہیں تھے، اس کی وضاحت آنا بہت ضروری ہے۔
بلاول نے مزید کہا کہ غداری کے الزام کی وضاحت ضروری ہے، معاملہ پارلیمنٹ میں نہ گیا تو آئندہ تمام الیکشن متنازع ہوں گے۔
The post پیپلزپارٹی حکومت گرانے کی خوشی منائے گی، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2306849/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box