تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 5 April 2022

‘کسی جماعت کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی اکیلے حکومت بنائے گی’

پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آپ کی سپورٹ سےتحریک انصاف اکیلےحکومت بنائے گی ہمیں کسی اور جماعت کی ضرورت نہیں پڑےگی انتخابات میں ہوسکتاہےکہ کسی جماعت سےکسی جگہ الائنس ہو۔

ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ ان الیکشن میں پہلی بار اوورسیز گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے تقریباً90 لاکھ اوورسیز ہیں جو انٹرنیٹ سے ووٹ ڈال سکیں گے اپوزیشن کویہی پریشانی تھی کہ عدم اعتمادناکام ہوگئی تو پھر کیا ہو گا اپوزیشن چاہتی تھی عدم اعتمادکامیاب ہوا اور شہبازشریف وزیراعظم ہو وہ الیکٹرانک مشین، اوورسیز کی ووٹنگ کاحق چھین لیناچاہتےتھے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے ایسا شاٹ مارا کہ اب وہ بال ڈھونڈ رہےہیں عمران خان نےبال اتنی دور پھینکی ہے کہ 2028 تک انہیں نہیں ملنی عمراں خان نےملکی خودمختاری کی بات کی توانہیں تکلیف ہوئی سب سے زیادہ تکلیف 3 ایجنٹس کوہوئی جوبیرونی سازش کررہےتھے عمراں خان کاجینامرناپاکستان میں ہے بیرونی ملک اثاثے نہیں ہیں جوخودبھکاری ہیں وہ اس قوم کوبھکاری بولتےہیں،یہ قوم غیرتمندہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوم اپنےکپتان،قائدعمران خان کے ساتھ کھڑی ہے وہ غلام بن کرحکومت کرتےہیں تاکہ کرپشن کرسکیں اورکوئی نہ پوچھے وہ ایسےہی ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہتے یہ 3بار اقتدار میں آئے اور بہت زیادہ امیر ہوئے آپ ان سب کےاثاثےگوگل پر جاکر چیک کر سکتےہیں دنیاکی مہنگی جگہ لندن اوروہاں مےفیئر سب سے مہنگی جگہ ہے لندن کے مےفیئرمیں نوازشریف اوراس کےبیٹوں کےفلیٹس ہیں عمران نےآوازاٹھائی تو کہتے تھے لندن کیاپاکستان میں بھی جائیدادنہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام پی پی، ن لیگ کے30سال، پی ٹی آئی کے3سال کاموازنہ کریں جو آپ فیصلہ کریں گے وہ منظور ہو گا، 3ماہ بعدجب آْپ پولنگ اسٹیشن پہنچیں گےتووہاں ای وی ایم ہوگی الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر نشان آ رہے ہوں گے آپ نےبٹن دبانا ہو گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/E8xlC4c
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو