تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 26 April 2022

’میرے شوہر ابھی باہر گئے تھے واپس نہیں آئے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کا ٹیزر مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل فراڈ میں احسن خان، میکال ذوالفقار اور صبا قمر مرکزی کردار نبھائیں گے، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری زنجیل عاصم شاہ ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ صبا قمر خوشگوار موڈ میں ٹرین میں سوار ہوتی ہیں لیکن اچانک ہی وہ ٹرین سے اتر کر شوہر کو ڈھونڈ رہی ہوتی ہیں۔

صبا قمر کہتی ہیں کہ میرے شوہر ابھی باہر گئے تھے واپس نہیں آئے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرین گزر جاتی ہے لیکن صبا قمر کے شوہر نہیں ملتے اتنے میں ٹی ٹی ان کے پاس آتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا بات ہے کیوں رو رہی ہیں۔

اس پر صبا قمر روتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرے شوہر میرے ساتھ تھے تھوڑی دیر کے لیے باہر نکلے پھر واپس نہیں آئے پتہ نہیں کہاں چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے ڈرامے کے او ایس ٹی کو بھی پسند کیا جارہا ہے اور ڈرامے کی پہلی قسط کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oOStM79
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو