تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 26 April 2022

”کرپشن کے کچے چھٹے عوام کے سامنے آئیں گے“

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کے کرپشن کے کچے چھٹے عوام کے سامنے لائیں گے۔

عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مبارک ہو چور اور چورنیوں کی حکومت سے آپ کی جان چھوٹی، کل جس کا نام عمران خان تھا اب اس کا نام توشہ خانہ خان ہے، کل تک یہ نوسر باز کہتا تھا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، اب  رو رہا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر میری حکومت ختم کردی۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ تم نے جتنا اچھلنا ہے اچھل لو، نواز شریف لمبی ریس کا گھوڑا ہے، تمہیں ایسی جگہ مارے گا بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی، نواز شریف نے کہا تھا بیٹا عمران خان جا کر کرکٹ کھیلو، سیاست تمہارے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ سیاست نہ نواز شریف کا مقابلہ تمہارے بس کی بات ہے، نہ ان شیروں کا مقابلہ تمہارے بس کی بات ہے، اب ڈر رہا ہے نواز شریف ملک میں واپس نہیں آیا اس کی حکومت ختم ہوگئی، اب ڈر رہا ہے کہ نواز شریف واپس آئے گا تو میرا کیا بنے گا۔

مسلم لیگ (ن) نائب صدر نے کہا کہ آج اللہ کے فضل سے نواز شریف کا شہباز وزیر اعظم  ہے، نواز شریف کا حمزہ وزیراعلیٰ پنجاب ہے، تم نے نواز شریف سے کیا مقابلہ کرنا ہے، تم شہباز شریف سے ڈرتے ہو تمہاری ٹانگیں کانپتی ہیں، اب اپنے زخم چاٹتے رہو۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VHvcbGq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو