تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 21 April 2022

یو اے ای میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت افراد قوت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 30 اپریل 29 رمضان سے 4 مئی تین شوال تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں برس عید الفطر دو مئی کو ہوگئی جب کہ چھٹیوں کا آغاز 29 رمضان سے ہوگا تاہم چاند نکلنے کے امکانات 30 رمضان کو ہے۔

ماہرین فلکیات کے پیش کردہ اعداد و شمار کے اعتبار سے اگر چاند 30 تاریخ کو نکلا تو اماراتی شہری عید الفطر پر پانچ روز کی تعطیلات سے لطف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ان تعطیلات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وفاقی سرکاری ملازمین کےلیے کیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xrdWkyG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو