تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 20 April 2022

’اب کس بات کا ڈر ہے‘ رابعہ کلثوم کا مریم نواز کو مشورہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے مریم نواز کو اے سی روم سے باہر نکل کر عوامی مسائل پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان پر تنقید کی تو رابعہ کلثوم بھی جواب دیے بنا نہ رہ سکیں۔

مریم نواز نے لکھا تھا کہ ’عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں تبھی ان کے جلسوں کی تصاویر ناسا سے لی جاتی ہیں۔‘

رابعہ کلثوم نے مریم کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ چل کیوں نہیں کرتیں، اتر گیا عمران خان اب کس بات کا ڈر ہے؟ اب آپ حکومت میں ہیں اور ملکمیں بہت سے مسائل ہیں آپ برائے مہربانی وہاں توجہ دیں۔‘

 

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’مریم نواز آپ کو اپنے اے سی روم سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے اور ٹویٹر چھوڑیں اور کام شروع کردیں۔‘

واضح رہے کہ  ریحام خان نے بھی عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے باوجود ٹویٹر کا محاذ سنبھال رکھا ہے اور سابق وزیراعظم کے خلاف اکثر ٹویٹ کرتی رہتی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1H3vNrL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو