آسکر ایوارڈ یافتہ امریکا کے معروف اداکار ول اسمتھ اچانک بھارت پہنچ گئے ہیں اور اس کی دلچسپ وجہ بھی سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ول اسمتھ کی بھارت میں موجودگی کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں اور یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ روحانی سکون کی غرض سے بھارت آئے ہیں۔
ول اسمتھ نے روحانی مقاصد یعنی یوگا اور مراقبے کی مشق کرنے کے لیے بھارت کا سفر کیا۔ ول اسمتھ کا بھارت جانے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جن انہوں نے عزم کرنے کا اعلان کیا کہ وہ دوبارہ کبھی کسی قسم کے تشدد کی وجہ نہیں بنیں گے۔
ول اسمتھ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو میں نے دکھ پہنچایا ہے ان کی فہرست طویل ہے اور اس میں کرس راک اور ان کا خاندان، میرے بہت سے عزیز دوست اور چاہنے والے، تمام حاضرین اور گھر میں موجود عالمی سامعین شامل ہیں۔
خیال رہے کہ آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب کے دوران ول اسمتھ نے میزبان کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔ اداکار نے آسکر ایوارڈز کی براہ راست تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کا مذاق اُڑانے پر تھپڑ مارا جسے ہر کسی نے دیکھا۔
94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب گزشتہ شب ہر بار کی طرح اس بار بھی لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی تھی جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
تقریب کے میزبان کامیڈین کرس راک نے ایک موقع پر بہترین اداکار نامزد ہونے والے ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کے لیے نہایت حساس مذاق کر ڈالا۔ انہوں نے جیڈا کے بالوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فلم جی آئی جین کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ اس کے سیکوئل میں جلد انہیں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا جو خود بھی اداکارہ ہیں، گنج پن کی بیماری ایلوپیشیا کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے سنہ 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔
کرس کے اس بھونڈے مذاق پر لمحے بھر کو ڈولبی تھیٹرز میں خاموشی چھا گئی۔ جیڈا اور ول اسمتھ بھی اس پر خفا دکھائی دیے۔ اگلے ہی لمحے ول اسمتھ اپنی جگہ سے اٹھے، اسٹیج پر گئے اور میزبان کو زوردار تھپڑ دے مارا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5MtIAeu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box