لاہور: پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے۔
اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار، چوہدری پرویزالہی کی ملاقاتیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
لاہور کے دورہ کے دوران وزیراعظم سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں کارکنان کے ساتھ افطاربھی کریں گے۔ افطار کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
The post پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2306503/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box