تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 9 April 2022

ملتان ائیرپورٹ پر آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 لاہور: ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملتان ائیرپورٹ پر آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملتان ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے 3.950 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

مسافر غلام مرتضی اور میکائیل خان نے ہیروئن ٹرالی بیگ کی تہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

The post ملتان ائیرپورٹ پر آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2308623/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو