تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 23 April 2022

افواج پاکستان کا ملک کا بھرپور دفاع اورہر قسم کی سازش کو ناکام بنانےکے عزم کا اظہار

راولپنڈی: افواج پاکستان نے ملک کا بھرپور دفاع اورہر قسم کی سازش کوناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ سےدیکھاگیاتو اس آنکھ کو نکال دینگے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کابھرپور دفاع اورہر قسم کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے عزم ہے، انٹیلی جنس ایجنسیز دن رات تھریٹس اور سازشوں کیخلاف کام کررہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیزا ور ادارے کام کررہےہیں اور چوکنا ہیں، پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش کی گئی تو کامیاب نہیں ہونےدینگے اور کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھا تو اس آنکھ کو نکال دینگے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8r5FUG3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو