تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 18 May 2022

11 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ہئیر ڈریسر گرفتار

 لاہور: پنجاب پولیس نے گیارہ سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ہئیر ڈریسر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہئیر ڈریسر نے حجامت (ہئیر کٹنگ) کروانے کےلیے آنے والے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے ملزم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او شاہزیب خان کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان نے مصطفیٰ آباد میں ہئیر ڈریسر کی دکان بنا رکھی ہے، 11 سالہ بچہ ہئیر کٹنگ کروانے گیا تو ملزم نے بچے کو ورغلا کر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ کروایا ہے، اس حوالے سے ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

The post 11 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ہئیر ڈریسر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2323758/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو