ایشیا ہاکی کپ میں جاپان کے خلاف اہم میچ میں 12 کھلاڑی کی موجودگی میں گول ضائع ہونے پر قومی ٹیم کے منیجر نے انوکھی منطق پیش کردی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے کہا کہ ’جاپان کے خلاف 12 کھلاڑیوں والے معاملے پر اتنا واویلا نہیں ہونا چاہیے۔
خواجہ جنید نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسا ہوچکا ہے کس کھلاڑی کو کب میدان میں جانا ہے سب بتایا جاتا ہے لیکن کھلاڑی جذبات میں آکر غلطی کرجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کا ایک پلان ہوتا ہے جو ہم سب فالو کرتے ہیں، گراؤنڈ میں صرف ہیڈ کوچ کو جانے کی اجازت ہوتی ہے جو لوگ میدان میں محنت کرتے ہیں انہیں موقع ملتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
خواجہ جنید نے کہا کہ میرا کوچنگ کا وسیع تجربہ ہے اپنی پوری زندگی ہاکی کے لیے وقف کی، ہمارا اصل ہدف ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا تھا بدقسمتی سے کوالیفائی نہیں کرسکے۔
ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے دو مزید گول اسکور کیے گئے تاہم ریفری نے انہیں مسترد کردیا جس کے بعد قومی ٹیم نے متعدد بار گیند کو جال میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔
امپائر نے فیصلہ دیا کہ گول کرتے وقت پاکستان کے 12کھلاڑی میدان میں تھے، 12 کھلاڑی میدان میں ہونے پر پاکستانی کپتان عمر کو یلو کارڈ دکھا کر 5 منٹ کے لیے باہر کردیا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/u5Oogj3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box