اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سفاک والد نے اپنی بیٹی اور بہن کو رشتے اور جائیداد کے تنازعہ پر بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بہن اور بیٹی کو جائیداد کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خضر حیات فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر ناصر خان نے ایس پی رورل سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کو تلاش کرنے کےلیے خصوصی ہدایت جاری کردیں ہیں۔
وقوعہ تھانہ نیلور کے علاقہ سوٹی دی پڑی، چراہ چوک میں پیش آیاجہاں ملزم خضرحیات نے اپنی جواں سالہ بہن پروین اور بیٹی مریم کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوہرے قتل کا دلخراش واقعہ رشتے اور جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔
دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور وقوعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
The post اسلام آباد میں سفاک باپ نے بیٹی اور جواں سال بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2328982/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box