اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سب اپنے ذاتی پیسوں سے ٹکٹ خرید کر نوازشریف سے ملنے لندن جار ہے ہیں۔
عمران خان کے جہلم میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر عمران خان کا بیان لکھا اور پھر نیچے وضاحت پیش کی۔
احسن اقبال نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ سب اپنے ذاتی پیسوں سے ٹکٹ خرید کر لندن جارہے ہیں جہاں وہ قیام کا بندوبست بھی اپنا اپنا کریں گے‘‘۔
Fact Check:
یہ سب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لندن جارہے ہیں، عمران خانحقیقت:
سب اپنے ذاتی پیسوں سے ٹکٹ خرید کے جارہے ہیں اور قیام کا بندوبست بھی اپنا اپنا کر رہے ہیں-یہی کافی ہے عمران نیازی تمہیں جھوٹا اور کذاب ثابت کرنے کے لئے- تمہیں تمہارے جھوٹ کی نحوست نے ہی مارا ہے-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) May 10, 2022
انہوں نے لکھا کہ ’یہی کافی ہے عمران نیازی تمھیں جھوٹا اور کذاب ثابت کرنے کے لئے- تمھیں تمھارے جھوٹ کی نحوست نے ہی مارا ہے‘۔
مزید پڑھیں: کابینہ کا سزا یافتہ شخص سے ملنے لندن جانا پاکستان کی توہین ہے، عمران خان
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے لندن میں پارٹی اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم آج رات روانہ ہونگے
واضح رہے کہ عمران خان نے جہلم میں خطاب کے دوران کہا کہ ’یہ سب (کابینہ اراکین) عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لندن جارہے ہیں جہاں وہ مفرور شخص سے ملاقات کر کے ہدایت لیں گے یہ پاکستان کی توہین ہے‘۔
The post سب اپنے ذاتی خرچ پر لندن جارہے ہیں، احسن اقبال نے عمران خان کا دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2320620/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box