تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 24 May 2022

شان مسعود کس ٹیم کے کپتان مقرر ہوگئے؟

قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر نے ٹی 20 بلاسٹ کے لیے کپتان مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر نے ٹی 20 بلاسٹ کے لیے کپتان مقرر کردیا جس کے بعد وہ انگلش ٹی 20 کرکٹ میں کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے۔

شان مسعود نے اس سیزن میں ڈربی شائر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور ریڈ بال کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 اننگز میں 844 رنز بنائے جن میں 2 ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں۔

ڈربی شائر کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شان کی بہت عزت کی جاتی ہے اور کھلاڑی انہیں سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

شان مسعود انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میں کسی کاؤنٹی کی کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہوں گے اس سے قبل وسیم اکرم ہیمپشائر کی ایک میچ میں قیادت کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ شان مسعود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز، قومی ڈومیسٹک سیزن میں سدرن پنجاب اور کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں باغ اسٹالینز کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yqS1nVG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو