اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے مطالبے پر اخبارات کے اشتہارات کے نرخ میں 25 فیصد اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا رہے ہیں۔
سی پی این ای کے صدر کاظم خان کی قیادت میں عہدیداران کے ایک وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے، سی پی این ای کے مطالبے پر اخبارات و جرائد کے اشتہارات کے نرخ میں 25 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے اور نیوز ایجنسیز کے فنڈز کی بحالی کے لئے وزارت خزانہ کو سمری بھجوا دی ہے۔
انہوں نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای کے مطالبہ پر اخبارات و جرائد کے اشتہارات کے ریٹس میں 25 فیصد اضافہ کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا رہے ہیں، جس پر حتمی فیصلے کا اختیار وزیر اعظم کا ہے، وہ اس میں کمی بھی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 85/15 ادائیگیوں کا ایک شفاف فارمولا ہے جسے حکومت جاری رکھے گی، جو اخبارات و جرائد ہر ماہ کی 25 تایخ تک اپنے کلیم جمع نہیں کروائیں گے انہیں ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نیوز ایجنسیوں کے فنڈز کی بحالی کے لئے بھی وزارت خزانہ کو سمری بھجوا دی ہے۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
اس موقع پر صدر کاظم خان نے پرنٹ میڈیا اور سی پی این ای کے اراکین کے دیرینہ مطالبات منظور کرنے پر مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا اور اخبارات و جرائد کے دیرینہ واجبات کی فوری ادائیگیوں کا مطالبہ بھی کیا۔
سی پی این ای کے وفد میں صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر سردار خان نیازی، جوائنٹ سیکریٹریز طاہر فاروق اور شکیل احمد ترابی شامل تھے۔
The post حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات مریم اونگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2326426/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box