تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 13 May 2022

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف

 لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت عثمان بزدار کے پاس دو سرکاری گاڑیاں تاحال زیر استعمال ہیں جس کی واپسی کے لیے باقاعدہ مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں گاڑیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فراہم کی تھیں اور وہ بلٹ پروف لگژری ہیں۔ عثمان بزدار کو تحریری مراسلے میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے گاڑیوں کی واپسی ضروری ہے۔

The post سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2321874/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو