بینکوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن مکمل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بینکوں کے ذریعے شام 5 بجے تک 57 ہزار 5 سو 93 حج درخواستیں جمع ہوئیں۔ بینک حکام ہفتہ کے دن حج درخواستوں کی آن لائن ڈیٹا انٹری اور جانچ پڑتال مکمل کریں گے۔
وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی گئی۔ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 15 مئی بروز اتوار ہو گی۔
تمام حج درخواست گزاروں کو وزارت کی جانب سے تصدیقی میسج بھیجے جا چکے ہیں۔ عازمین حج وزارت کی ویب سائٹ سے بھی اپنے کوائف کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
عازمین حج کی سہولت و رہنمائی کیلئے وزارت مذہبی امور نے حج ہیلپ لائن 0519205696 اور 0519216980 تا 82 کا اجراء کر دیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Acm8vdx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box