ممبئی: بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ دپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی اہم وجہ بیان کر دی ہے۔
دپیکا ککڑ نے 2018 میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد سے انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، میری زندگی کا کچھ مخصوص حصہ نجی ہے اور اس میں کسی دوسرے کا داخلہ پسند نہیں کرتی۔
دپیکا ککڑ نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا اس لیے فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس میں گھر والوں نے بھی میرا ساتھ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ادکارہ دپیکا نے اسلام قبول کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ اپنے فیصلے سے بہت خوش ہوں، یہ فیصلہ کسی کو تکلیف پہنچانے کے لیے نہیں کیا تھا۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد دپیکا ککڑ نے اپنے نام ”فائزہ“ رکھا ہے۔
انہوں نے ڈرامہ سیریل ”سسرال سیمار“ میں اداکاری کی۔ 2018 میں اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کر کے میں بہت خوش اور ممطئن ہوں، شادی کے بعد سے زندگی بہت تبدیل ہوئی اور مجھے ذہنی سکون کے ساتھ خوشیاں بھی ملیں، چونکہ میری ازدواجی زندگی کو طویل عرصے چلنا ہے اسی باعث اسلامی تعلیمات کو پڑھ کر انہیں سمجھا اور پھر اسلام قبول کرلیا۔
دپیکا کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے معاملے پر میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ یہ میرا نجی معاملہ ہے اور کسی کو اس پر بولنے کا کوئی حق نہیں، اس لیے میڈیا کے سامنے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کررہی ہوں۔
دپیکا اور ساتھی فنکار شعیب نے گزشتہ کئی برس ایک ساتھ کام کیا بعد ازاں دونوں نے شادی کا اعلان کیا۔ بھارتی میڈیا میں اس وقت بھونچال آیا تھا جب شادی کی تقریب اسلامی طور طریقوں کے مطابق انجام پائی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fMK05hv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box