ویڈیو کے مقبول ترین پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کا وقت بچانے کے لیے اہم سہولت متعارف کروا دی۔
ناظرین جو بھی دیکھنا چاہتے ہیں وہ اب اسے کم وقت میں دیکھ سکتے ہیں کیونکہ پہلے اس میں بہت وقت ضائع ہوتا تھا لیکن اب زیادہ وقت نہیں لگے گا کیونکہ اب یہ فیچر آپ کو بہت کچھ دے گا۔
یوٹیوب اب اپنے ویب پلیئر اور موبائل ایپس میں ویڈیو کے "سب سے زیادہ دوبارہ چلائے جانے والے” حصوں کو نمایاں کرے گا۔
یہ خصوصیت پہلے یوٹیوب پریمیم سبسکرائبرز کے لیے ایک تجربے کے طور پر دستیاب تھی لیکن اب تمام صارفین کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے۔
اس فیچر کے ذریعے آپ گراف کے ذریعہ ویڈیو کے سب سے مشہور حصوں کی شناخت کر سکیں گے اگر گراف اونچا ہے تو یہ ویڈیو کا وہ حصہ ہے جو کثرت سے چلایا گیا ہے۔ آپ ان لمحات کو تیزی سے ڈھونڈنے اور دیکھنے کے لیے گراف کا استعمال کر سکتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xjgklK7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box