روم: اٹلی کے دارالحکومت روم میں نیٹو اتحاد کیخلاف مظاہرہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی دارالحکومت روم میں نیٹو اتحاد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی، مظاہرین نے نیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی اور یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا، شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے اطالوی وزیر اعظم ماریو دراغی کی جانب سے یوکرین کو فوجی کھیپ بھیجنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ اطالوی حکومت نے چند روز قبل یوکرین کو تیسری فوجی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
اٹلی کی حکمران اتحاد میں شامل فائیو اسٹار موومنٹ اور لیگا نارد پارٹی نے بھی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کی ہے۔
مظاہرین نے نیٹو میں رکنیت کی درخواست کرنے پر سویڈن اور فن لینڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فن لینڈ اور سوئیڈن؛ روس نے نتائج سے خبردار کر دیا
واضح رہے کہ سویڈن اور فن لینڈ نے حال ہی میں نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی، اس معاملے پر روس سمیت دیگر ممالک کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
اطالوی شہریوں کی جانب سے پہلے ہی اپنے ملک سے نیٹو چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UDwlAYm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box