راولپنڈی: شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں ملٹری پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے میری علی میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلےمیں 20 سالہ سپاہی ظہورخان اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
The post شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں دو جوان شہید، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2325906/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box