تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 23 May 2022

ایئرپورٹ پر مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانے پر کیا ہوا؟

اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانے والے مسافر کو روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے713 سے مدینہ روانہ ہونے کے لیے ایئرپورٹ پر انتظار کر رہےتھے۔

اس دوران قطر جانے والے مسافر نےسی آئی پی لاؤنج میں مولانا کی ویڈیو بنانا شروع کر دی جس پر مولانا فضل الرحمان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو شکایت کر دی۔

ایف آئی اے حکام نے موقع پر پہنچ کر ویڈیو بنانے والے مسافر کو روک لیا اور معلومات حاصل کیں۔ مسافر رسول اختر نے ویڈیو بنانے پر مولانافضل الرحمان سے معذرت کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کی جانب سے معذرت قبول کرنے پر ایف آئی اے حکام نے مسافر کو سفرکی اجازت دے دی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vLgPSck
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو