ماسکو: روس کے وزیردفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے اپنے ہی علاقے خیرسون کے قریب شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک ہوگئے۔
روس کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج اپنے ہی باشندوں پر گولہ باری کر رہی ہے۔ روس نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے فوجیوں کی گولہ باری سے خیرسن کے جنوب میں متعدد یوکرینی باشندے ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرینی فوج پر خیرسن کے دیہی علاقوں “کیسلیوکا اور شیروکا بالکا ” میں ایک اسکول اور ایک قبرستان پر گولہ باہری کرنے کا الزام عائد کیا۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا اور نیٹو یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتے رہیں گے جنگ کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے امریکا اور نیٹو کو یوکرین جنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ دونوں ہی یوکرین کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HrMDpGW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box