تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 1 May 2022

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عمران حکومت کے ٹیکس کلیکشن اقدامات کے معترف

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان حکومت کے ٹیکس کلیکشن اقدامات کی تعریف کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف بی آرنےاب تک 51کھرب روپےسےزائدٹیکس جمع کر لیا ہے ایف بی آرٹیم قوم کی توقعات سےبڑھ کرکارکردگی دکھارہی ہے۔

وزیرخزانہ نے لکھا کہ رواں سال اپریل تک جمع محصولات کی شرح میں 28.7فیصداضافہ ہوا گزشتہ مالی سال اپریل تک 39.8ارب روپےٹیکس جمع ہواتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اپریل تک 264 ارب روپے ریفنڈ کیےگئے ٹیکس کلیکشن میں اضافےکی بڑی وجہ بڑھتی درآمدات ہیں۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کےٹوئٹ پرسابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح بھائی! ایف بی آر نے اچھا کام کیا تو چیئرمین کو نہ ہٹاتے۔

واضح رہے کہ شہبازحکومت نےآتے ہی عمران حکومت کے لگائے چیئرمین ایف بی آر کو ہٹادیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QYxUfVB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو