سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہو چکے اسمبلی جاتےہی نہیں تو پیسے کیوں بھیجےجا رہے ہیں؟
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہوا تھا آرٹیکل5کےتحت رولنگ دی جس میں سب کچھ واضح لکھاہے قومی سلامتی کمیٹی نےبھی کہاکہ ریاست کیخلاف سازش ہو رہی ہے مراسلے کو خود پڑھا جس کے بعد آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ دی تھی۔
قاسم سوری نے کہا کہ سپریم کورٹ نےرولنگ مستردکی دکھ ہوا لیکن فیصلہ قبول کیا رات 12 بجے عدالتیں کھلیں پوری قوم نےدیکھا،عوام سوال پوچھتےہیں ہم توپہلےہی کہتےہیں الیکشن کرائیں دودھ کادودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ڈالر کہاں سےکہاں جا رہا ہے آج اینکرزمہنگائی کابھی نہیں بتارہے جوصحافی چمچہ گیری کر رہے تھے آج وزیراعظم ہاؤس میں کھانےکھا رہےہیں آج عوام کےپیسوں پر جہاز بھربھر کر عمرےپرجارہےہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اےکی تشریح کی ہے حمزہ شہبازکوکیسےوزیراعلیٰ بنایا گیا شروع سے کہا غیرآئینی ہے سپریم کورٹ نےبھی بتادیاضمیرفروشوں کاووٹ شمارنہیں ہوگا ضمیرفروشی کی بنیاد ہی وفاق سے رکھی گئی ضمیرفروش آج بھی اسمبلی میں بیٹھےہیں کس حیثیت سےبیٹھے ہیں میں نےپی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے تھے ایک ماہ ہوگیاپتہ ہی نہیں حکومت ہےبھی یانہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/G4sEnyj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box